جکارتہ ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.6ریکارڈ کی گئی۔ انڈونیشیا کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے آیا جس کا مرکز صوبہ پاپوا کے جنوب مشرقی علاقہ ممبرامو ٹینگاہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 4کلومیٹر تھی۔