انڈین پریمیئر لیگ کے 18ویں ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 24نومبر کو ہوگی

123

نئی دہلی۔6نومبر (اے پی پی):بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی )کے زیر اہتمام انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)کا 18 واں ایڈیشن آئندہ سال مارچ میں ہوگا جس کے میگا آکشن کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن باضابطہ طور پر 4 نومبر 2024 کو بند ہوگئی تھی جس میں حیران کُن طور پر ڈیڑھ ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے خود کو رجسٹر کروایا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ کے 18ویں ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 24نومبر کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوگی جو 25 نومبر اختتام ہوگی ۔ آئی پی ایل 2025 کے سیزن میں 1 ہزار 165 بھارتی اور 409 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔

بی سی سی آئی کے مطابق ایک ہزار 224 ان کیپڈ کھلاڑی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشنز کے 30 کھلاڑی شامل ہیں جس میں بھارت کے کیپڈ کھلاڑی (یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے ہوئے) 48 پلئیرز، انٹرنیشنلز پلئیرز کی تعداد 272 جبکہ اَن کیپڈ کھلاڑی جو آئی پی ایل کسی سیزن میں کھیلے تھے اِن میں 152 بھارتی اور تین انٹرنیشنل پلئیرز شامل ہیں۔

آئی پی ایل سیزن 2025میں غیرملکی 409 پلئیرز میں جنوبی افریقہ 91، آسٹریلیا 76 اور انگلینڈ 52 کھلاڑی شامل ہیں تاہم ہر فرنچائز کو 25 کھلاڑی رکھنے کی اجازت ہوگی۔آئی پی ایل میں شریک تمام 10 فرنچائزز تقریباً 641.5 کروڑ خرچ کرنے کی اہل ہوں گی۔ واضح رہے کہ اب تک 46 کھلاڑیوں کو 10 فرنچائزز نے 558.5 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ برقرار رکھا ہے۔