23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل مزید 7میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل مزید 7میچ کھیلے جائیں گے

- Advertisement -

لندن۔11اکتوبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو) مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ ٹوٹنہم ہاٹ پوراور ویسٹ ہیم یونائیٹڈکی ٹیموں کے درمیان ٹوٹنہم ہاٹ پورسٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ فلہم اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے درمیان کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں ایپسوچ ٹائون ایورٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ پورٹ مین روڈ، ایپسوچ میں کھیلا جائے گا،

چوتھا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹرمیں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،چھٹے میچ میں سائوتھمپٹن اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں سینٹ میری سٹیڈیم ،سائوتھمپٹن میں پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ ہفتہ کو ساتواں اور آخری میچ بورن ماؤتھ اور آرسنل کے درمیان وائٹلٹی اسٹیڈیم، بورن ماؤتھ میں کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔ ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=511279

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں