انگلش پریمیئر لیگ،برنلے نے لوٹن ٹائون کو 1-2 سے ہرا دیا

202
پریمیئر لیگ،چیلسی،کرسٹل پیلس اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

لندن۔4اکتوبر (اے پی پی): انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں برنلےکی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد لوٹن ٹائون کوایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

یہ برنلے کی لیگ میں سات میچوں کے بعد پہلی فتح ہے۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ کینیل ورتھ روڈ، لوٹن میں کھیلے گئے میچ میں برنلے اور لوٹن ٹائون کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں برنلے کی ٹیم کے لائل فوسٹر نے میچ کے45 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو لوٹن ٹائون کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلادی جو میچ کے پہلے ہاف تک برقرار رہی۔

پہلے ہاف کے بعد لوٹن ٹائون کے ایلیا ادیبائو نے 84 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، جس کے ٹھیک اگلے ہی منٹ میں برنلے کے جیکب برون لارسن نے ایک گول کر کے ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کو برتری دلاتے ہوئے مقابلہ 1-2 کر دیاجو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی برنلے کی ٹیم نے ای پی ایل میں فتح کا مزہ چکھ ہی لیا۔ برنلے کی ٹیم سات میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اس کو ایک میچ میں فتح نصیب ہوئی ہے ۔ برنلے کی ٹیم ای پی ایل ٹیبل پر 18 ویں نمبر پر موجود ہے۔