انگلش پریمیئر لیگ،لیورپول نے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹن ولا سے پہلی پوزیشن چھین لی

113
English Premier League
English Premier League

لندن۔3جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر لیورپول نے آسٹن ولا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ لیور پول کی ٹیم 45 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ آسٹن ولا کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 42 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور آرسنل کی ٹیموں کے 40،40 پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں میں سے 16 ٹیمیں 20،20 میچز کھیل چکی ہیں۔

لیورپول کی ٹیم نے آسٹن ولا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ لیورپول کی ٹیم سب سے زیادہ 45 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ،آسٹن ولا کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 42 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلی گئی ہےجبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم تیسرے اور آرسنل کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے، دونوں ٹیموں کے بالترتیب 40،40پوائنٹس ہیں۔ ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم 34 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

برائٹن اینڈ ہوو البیون اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے 31،31 پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم کے 29 پوائنٹس ہیں اور وہ نویں پوزیشن پر ہے جبکہ چیلسی اور وولور ہیمپٹن28،28 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دسویں اور گیارہویں نمبر پر ہیں۔