انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹریونائیٹڈ نے چیلسی کو ہرا دیا

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹریونائیٹڈ نے چیلسی کو ہرا دیا

مانچسٹر۔26مئی (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کو ہرا دیا۔مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کو باآسانی ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے شکست دی۔ کیسمیرو،انتھونی مارشل،برونو فرنینڈز اور مارکس راشفورڈنے ایک ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ چیلسی کی طرف سے واحد گول آخری لمحات میں جواؤ فیلکس نے 89ویں منٹ میں سکور کیا۔

اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹرمیں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم آغاز سے ہی چیلسی پر حاوی ہوگئی ۔میچ کے چھٹے منٹ میں کیسمیرو نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو چیلسی پر 0-1 گول کی سبقت دلادی۔پہلا ہاف ختم ہونے سے چند سیکنڈز قبل انتھونی مارشل نے بھی ایک گول کردیا اورٹیم کی برتری کو دوگنا کر دیا۔

یوں میچ کے پہلے ہاف پر مانچسٹر یونائیٹڈ کو چیلسی کے خلاف 0-2 گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا برونو فرنینڈزنے 73 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 0-3 کردیا جس کو بڑھاتے ہوئے مارکس راشفورڈ نے 78 ویں منٹ میں ایک گول کر کے 0-4 کر دیا۔ چیلسی کی طرف سے واحد گول میچ کے اختتامی لمحات میں جوائو فیلکس نے سکور کیا۔ یوں یہ میچ مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کی ٹیم سے ایک کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔ اس فتح کے بعدمانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کی ای پی ایل ٹیبل پر پوائنٹس کی تعداد 72 ہوگی ہے اور وہ تیسرے نمبر پر برقرار ہے۔