انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریزکا چوتھاٹیسٹ میچ 19 جولائی سےشروع ہوگا

147
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریزکا چوتھاٹیسٹ میچ 19 جولائی سےشروع ہوگا

مانچسٹر۔11جولائی (اے پی پی):انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 جولائی تک ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائےگا۔ مہمان آسٹریلوی ٹیم کو میزبان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں1-2 کی برتری حاصل ہے۔

کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد2 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 43 رنز سے ہرایا تھا تاہم تیسرے ٹیسٹ میچ میں برطانوی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست د ی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 19 سے 23 جولائی تک ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹرمیں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس لیڈ کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ ایشز سیریز کے پانچوں میچز انہی پانچ مقامات پر کھیلےجائیں گے جہاں پر 2019کی ایشیز سیریز کے میچز کھیلے گئے تھے۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 72 ایشز سیریز ہوچکی ہیں جن میں آسٹریلیا کا پلہ باری ہے۔ 34 میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی جبکہ 32 سیریز انگلینڈ کے نام رہیں ۔6 ایشز سیریز بے نتیجہ رہیں۔

یہ سیریز مجموعی طور پر 73ویں ایشز سیریز اور انگلینڈ میں ہونے والی 37ویں سیریز ہے ۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم کو 0-4 سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ 2023اور2025 کی ایشز سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 27 سے 31 جولائی تک اوول ،لندن کے میدان میں کھیلا جائے گا۔\932