انگلینڈ اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ 10 ستمبر کو کھیلاجائے گا

123
President Trophy Grade
President Trophy Grade

لندن۔8ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 10 ستمبر بروز ہفتہ چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی خواتین ٹیم انگلینڈ کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان خواتین ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم کی قیادت ہرمن پریت کور کریں گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20میچوں کی سیریز کا دوسرا انٹرنیشنل میچ 13 ستمبر کوڈربی کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 ستمبر کو برسٹل میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 18 ستمبر کو ہوگا۔