موہالی ۔ 26 نومبر (اے پی پی) بھارت اور انگلین©ڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنا لئے۔ جونی بیئرسٹو نے 89 رنز کی اننگز کھیلی، امیش یادیو، جیانت یادیو اور روندرا جدیجا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو موہالی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ایلسٹر کک اور حسیب حمید نے 32 رنز کا آغاز فراہم کیا، حسیب حمید انگلینڈ کے پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 9 رنز بناکر امیش یادیو کی گیند پر اجنکیا راہانے کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔