انگلینڈ کے جوز بٹلر اور ڈیوڈ میلان جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

134

کیپ ٹائون۔2دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں جوز بٹلر اور ڈیوڈ میلان نے 167 رنز کی پارٹنر شپ لگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی حاصل کرکے انگلینڈ نے سیریز میں کلین سویپ کیا جبکہ انگلینڈ کے بلے بازوں جوز بٹلر اور ڈیوڈ میلان نے 90 گیندوں پر 167 رنز کی پارٹنر شپ لگا کر دوسری وکٹ کی شراکت میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ ڈیوڈ میلان نے 47 بالوں پر 99 رنز بنائے میلان کی اننگز میں پانچ چھکے اور 11 چوکے شامل ہیں۔ جوز بٹلر نے 46 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ بٹلر کی اننگز میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل ہیں۔