20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںاوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر کارروائی کے لئے نیب اور او پی...

اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر کارروائی کے لئے نیب اور او پی ایف کے درمیان مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط

- Advertisement -

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):نیب اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے درمیان (ایم او یو)مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط ہو گئے ہیں ،معاہدے کے مطابق دونوں ادارے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں مدد دیں گے۔جمعرات کو نیب سے جاری بیان کے مطابق سمجھوتے پر دستخط کی تقریب نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی ۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد ،چیئرمین او پی ایف بورڈ اف گورنرز سید قمر رضا اور منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف محمد افضال بھٹی کی موجودگی میں ڈی جی او پی ایف ویلفیئر اینڈ سروسز ڈویژن اور ڈی جی نیب اے این پی نے دستخط کئے جس کے تحت دونوں ادارے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں مدد دیں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ جائیداد مالی بد عنوانی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور سرمایہ کار کمپنیوں ، ڈویلپرز یا دیگر اداروں کی طرف سے فراڈ اور دھوکہ دہی کے واقعات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اوورسیز پاکستانیز کی شکایات کے لئے نیب پیڈ کوارٹر اور ریجنل دفاتر میں مخصوص سہولت ڈیسک یا سیل قائم کئے جائیں گے۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ خصوصی ڈیسک پر بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی شکایات کے ازالے کے لئے بلا تاخیر عملدرآمد کیا جائے گا۔اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کے لئے نیب ہیلپ لائن کے ذریعے او پی ایف سے رابطے میں رہے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ،ان کے مسائل کے حل کے لئے نیب کی طرف سے او پی ایف کے ساتھ مل کر ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553865

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں