26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںاوورسیز کنونشن میں شریک سمندر پار پاکستانیوں کے اعزاز میں استقبالیہ کا...

اوورسیز کنونشن میں شریک سمندر پار پاکستانیوں کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):اوورسیز کنونشن میں شریک سمندر پار پاکستانیوں کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور دیگر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومت نے مشکلات کے باوجود مختصر عرصہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، آج ملکی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، اوورسیز کشمیری مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں۔ بدھ کو کشمیر کونسل سیکرٹریٹ میں اوورسیز کنونشن میں شریک سمندر پار پاکستانیوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر، کوآرڈینیٹر وزیراعظم پاکستان شبیر عثمانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر اراکین کشمیر کونسل ملک حنیف سردار عدنان سیکرٹری کشمیر افیئرز بھی موجود تھے۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکلات کے باوجود مختصر عرصے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، کچھ عرصہ پہلے تک لوگ ملک کے دیوالیہ ہونے کی بات کررہے تھے ،آج ملکی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے ، اوورسیز کشمیری مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں ، مظلوم کشمیریوں کی آواز اقوام عالم تک پہنچانے کے لئے تارکین وطن نے شاندار خدمات سرانجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوجیں خدانخواستہ یہاں سے نکل گئیں تو پھر ہندوستان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ، بیرون ملک بیٹھے کچھ لوگ ریاست کے خلاف استعمال ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ عمران خان کا نام لیتے ہیں لیکن کام بھارت کے لئے کرتے ہیں ، ایسے لوگ جو ریاست کے مفاد کے خلاف کام کرتے ہیں ،کو بے نقاب کیا جائے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582871

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں