اوپیک کا آئندہ اجلاس 20جنوری کو ویانا میں منعقد ہوگا

116

ابوظہبی ۔ 12 جنوری(اے پی پی) تیل پیدا اوربرآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا آئندہ اجلاس 20جنوری کو ویانا میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ایک بار پھر پیداواری کوٹے میں کمی لانے کے اقدامات پرغور کیا جا سکتا ہے تاکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں کو سہارا مل سکے تاہم متحدہ عرب امارات کے وزیر تیل سہیل المزروہی نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں تیل کی پیداوار میں کمی لانے کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ۔