23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںاوکاڑہ،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور کامرس آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر زیر اہتمام...

اوکاڑہ،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور کامرس آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر زیر اہتمام ایگری ایکسپو/ کسان میلہ 2025 کا افتتاح

- Advertisement -

اوکاڑہ۔ 19 فروری (اے پی پی):معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ سلمہ بٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور کامرس آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر زیر اہتمام ایگری ایکسپو/ کسان میلہ 2025 کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر کامرس آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر کے عہدہداران، یونیورسٹی انتظامیہ سمیت کسانوں، زرعی ادویات اور بیجوں کی کمپنیوں کے نمائندوں اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ پنجاب سلمہ بٹ نے سبزیوں، پھلوں سمیت مختلف کمپنیوں کے زرعی ادویات و آلات و بیجوں کے لگائے سٹالز کا دورہ کیا۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ پنجاب سلمہ بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب زرعی شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، ضلع اوکاڑا زرعی اجناس کی پیداوار کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کامیاب اور خوبصورت ایگری ایکسپو کے انعقاد پر کامرس آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر مبارک باد کے مستحق ہے،

- Advertisement -

حکومت پنجاب کا مقصد کسان کو خوشحال اور با اختیار بنانا ہے، ماہ رمضان میں عوام کو کنٹرول ریٹس پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، ماہ صیام میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، عوامی ریلیف کے پیش نظر تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے، سہولت بازاروں میں مارکیٹ ریٹ سے کم اشیائے خورونوش فراہم کر کے روزے داروں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=563496

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں