اوکاڑہ،یونین کونسل 92 کی خیمہ بستی میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیاگیا

140
جڑواں شہروں میں انسدادپولیو مہم اختتام پذیر، ہدف سے 11 فیصد زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے،ڈپٹی کمشنر ز کامشترکہ جائزہ اجلاس

اوکاڑہ۔ 14 دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری عبدالجبار گجر نے یونین کونسل 92 کی خیمہ بستی میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے 6 لاکھ 52 ہزار 155 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیو ویکسینیشن کے لیے 2771 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

انسداد پولیو مہم 16 تا 20 دسمبر 2024 تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد پولیو کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے لازمی پلوائیں۔