25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںاوکاڑہ ، فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو اوکاڑہ...

اوکاڑہ ، فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو اوکاڑہ کی جانب سے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کی انعقاد کیا گیا

- Advertisement -

اوکاڑہ۔ 05 مئی (اے پی پی):فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو اوکاڑہ کی جانب سے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کی انعقاد کیا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد فائر فائٹرز کی قربانیوں کو یاد کرنا اور ان کی کارکردگی کو سراہنا ہے۔

فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر احتشام اوکاڑہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے فائر فائٹرز خصوصاً پاکستان میں خدمات انجام دینے والے ریسکیو 1122 کے ان ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں جو انتھک محنت سے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ یہ پیشہ ور افراد نہ صرف آگ بجھانے کا اولین فریضہ سر انجام دے رہے ہیں بلکہ ریسکیو آپریشنز، آفات میں امداد اور روزانہ قیمتی جانیں بچانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کی بہادری، عزم اور قربانی ہمیں عوامی خدمت کے اصل مفہوم کی یاد دلاتی ہے۔ آج کے دن تمام فائر فائٹرز اور دوران فائر آپریشنز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592607

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں