اوگرا نے ستمبر کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،گھریلو سلنڈر کی قیمت 2833.49 روپے ہو گئی

137
Oil and Gas Regulatory Authority
Oil and Gas Regulatory Authority

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ستمبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کی طرف سے جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 240.12 روپے ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 459.85 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔گھریلو سلنڈر کی قیمت2373.64 روپے سے بڑھ کر 2833.49 روپے پر پہنچ گئی۔

اضافے کی وجہ ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت سعودی آرامکوسی پی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکوسی پی نے قیمت میں 19.83 فیصد اضافہ کیا ہے اور ڈالر کی اوسط شرح تبادلہ 4.5 فیصد تک بڑھ گئی ہے جس کے نتیجے میں ایل پی جی صارفین کی قیمت میں 459.85 روپے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر (19.37 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن اوگرا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔