23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںاوگرا نے سوئی کمپنیوں کی اپریل 2025کے لئے آر ایل این جی...

اوگرا نے سوئی کمپنیوں کی اپریل 2025کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی اپریل 2025کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے ہوگا ۔ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے جاری بیان کے مطابق آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سپلائی کی لاگت میں اضافہ اورڈیلیوری ایکس شپ (ڈی ای ایس ) کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ہوتاہے ۔

انہوں نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لئے قیمتوں میں گزشتہ ماہ ( مارچ 2025) کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 4.08 فیصد یا 0.5290 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ہوا ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) صارفین کے لئے قیمتوں میں گزشتہ ماہ ( مارچ 2025) کے مقابلے میں 0.1345 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا1.06فیصد کمی ہوا ہے۔

- Advertisement -

ا وگرا نے پیرکو جاری اپنے نوٹیفکیشن میں ایس این جی پی ایل صارفین کے لئے آر ایل این جی کی اوسط فروخت کی قیمت 13.4789ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کے لئے 12.5910ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581894

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں