او آئی سی کا ہنگامی اجلاس، نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم کی شرکت

73
اسلامی تعاون تنظیم

انقرہ ۔ 22 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز ترکی میں مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کے جمعہ کو ہونے والے ہنگامی اجلاس میں شریک ہونے کے لیے ترکی پہنچ گئے ہیں۔ ترکی پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ وہ ترکی میں قیام کے دوران اپنی تعزیت ترک عوام تک پہنچائیں گے۔ تنظیم برائے اسلامک تعاون کا یہ خصوصی اجلاس کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر کیے جانے والے دہشت گرد حملے کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس ترکی کے تاریخی شہر استنبول ہو رہا ہے۔ اس خصوصی وزرائے خارجہ کی سطح کے ہنگامی اجلاس سے ترک صدر رجب طیب ایردوآن بھی خطاب کریں گے۔