25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںاو آئی سی کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن نے بھارت اور...

او آئی سی کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن نے بھارت اور جموں و کشمیر میں اسلامو فوبک بیانات، نفرت انگیز تشدد اور مسلم کمیونٹیز کے خلاف ٹارگٹڈ حملوں میں خطرناک اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن (آئی پی ایچ آر) نے اسلامو فوبک بیانات، نفرت انگیز تشدد اور بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں مسلم کمیونٹیز کے خلاف ٹارگٹڈ حملوں خاص طور پر پہلگام میں حالیہ المناک واقعے کے تناظر میں خطرناک اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمیشن نے مسلمانوں کو قربانی کا بکرا بنانے اور فرقہ وارانہ تشدد کے لئے انتہائی دائیں بازو کے قوم پرستوں کو اکسانے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ اس نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ احتساب کو یقینی بنائے، 200 ملین سے زیادہ مسلمانوں کے حقوق کو برقرار رکھے اور نفرت اور استثنا کو ختم کرے۔

- Advertisement -

کمیشن نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صورت حال پر گہری نظر رکھیں، آزادانہ تحقیقات پر زور دیں، بھارت اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی بنیادی آزادیوں کا تحفظ کریں۔ کشمیر پر اپنے موقف کی توثیق کرتے ہوئے او آئی سی کے ادارہ نے اقوام متحدہ کی قیادت میں حقائق تلاش کرنے والے مشن کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا اور اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر زور دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592658

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں