او آئی سی کے زیراہتمام اسلامک براڈکاسٹنگ یونین کا دو روزہ اجلاس آج سے جدہ میں شروع ہوگا

125
اسلامی تعاون تنظیم

جدہ ۔ 22 نومبر (اے پی پی) او آئی سی کے زیراہتمام آج بدھ سے اسلامک براڈکاسٹنگ یونین کا دو روزہ اجلاس جدہ میں شروع ہوگا۔ منگل کو اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج بدھ اور جمعرات کو اسلامک براڈ کاسٹنگ یونین کے سربراہوں کا جنرل اسمبلی اجلاس ہوگا جس میں سالانہ ورک پلان، بجٹ، انتظامیہ اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائیگا۔ اجلاس میں سعودی عرب کے وزیر اطلاعات وکلچر بھی شرکت کریں گے۔