او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ آج سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے

151
غزہ پر حملے رُکوائے جائیں، او آئی سی سیکرٹری جنرل کے عالمی فریقین کو خطوط

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ آج سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ یہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان کا پہلا باضابطہ دورہ ہوگا۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ پاکستان میں قیام کے دوران اعلیٰ سطح پر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

نومبر 2021 میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پاکستان کا یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا۔، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اس سے قبل گذشتہ سال دسمبر میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرا خارجہ کے 17 ویں غیر معمولی اجلاس اور اس سال مارچ میں او آئی سی کے وزرا خارجہ کے اسلام آباد میں ہونے والے 48 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے۔