اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):آئل اینڈڈویلپمنٹ کارپوریشن(او جی ڈی سی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 38فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں او جی ڈی سی ایل کو95.012ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 38فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں او جی ڈی سی ایل کو 68.88 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 22.09 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 16.02روپے تھی۔ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں او جی ڈی سی ایل کو41.70 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18فیصد زیادہ ہے ۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں او جی ڈی سی ایل کو 35.25ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ دوسری سہ ماہی میں او جی ڈی سی ایل کی فی حصص آمدنی 9.70 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.20 روپے تھی۔