آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

134

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان ،خطہ پو ٹھوہاراور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہےجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھاۓ رہنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آج اتوار کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر،گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند چھاۓ رہنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم خیبر پختونخواہ : کالام،میر کھانی 03، چترال، دیر 02اور دروش میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ، پاراچنار منفی 06، گوپس،اسکردو منفی03، کالام منفی02اور استور میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔