آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم ، مرطوب اورمطلع جزوی طور پرابر آلود رہنےکا امکان ہے،محکمہ موسمیات

248

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم ، مرطوب اورمطلع جزوی طور پرابر آلود رہے گا، تاہم خیبرپختونخوا ،شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔

اس دوران بالائی خیبر پختونخوامیں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان ،بالائی سندھ، خانپور اور جوہر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کالام 62، دیربالا 28، پاراچنار31، مالم جبہ 19، چترال 14، میر کھنی 12،ڈی آئی خان11، دروش 9، کاکول 4، بالاکوٹ، چیراٹ ایک، گڑھی دوپٹہ 27،مظفر آبادی 3، بونجی 13، بگروٹ 8، گوپس ، بابو سر 4، گلگت ، استور 3، چلاس ایک کوئٹہ 12پڈعیدن 6، لاڑکانہ 3، خیر پور2، بدین، موہنجوداڑوایک،خانپور2 اورجوہر آباد میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین 39، نوکنڈی 38، فیصل آباد اور بہاولنگر میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔