آئندہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں، بارش اور ژالہ باری کا امکان

39

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):آئندہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،خیبرپختونخوا، پنجاب ،، گلگت بلتستان ،کشمیراور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آج اتوار کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب ،اسلام آباد، گلگت بلتستان ،کشمیراور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور اسلام آباد میں اکژ مقامات پرتیزہواؤں، آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش: کشمیر: گڑھی دوپٹہ 66، راولاکوٹ 37، کوٹلی 20،مظفرآباد (ایئرپورٹ 05)، پنجاب: راولپنڈی (چکلالہ56، شمس آباد 22) ، فیصل آباد 40، ٹوبہ ٹیک سنگھ 37، سیالکوٹ (سٹی33، ائیر پورٹ 28)، جھنگ ، اوکاڑہ 28، ملتان (ایئرپورٹ 25، سٹی 14)،اسلام آباد ( بوکرا 22،گولڑہ 13،ائیر پورٹ 05، زیرو پوائنٹ 04،سید پور 03)،

بہاولپور (ایئرپورٹ 20، سٹی 15)، بہاولنگر 18، بھکر 14، ساہیوال 12، لاہور ( اقبال ٹاؤن 10،ایئرپورٹ05 ،نشتر ٹاؤن ، جوہر ٹاؤن 04، چوک ناخدا 03 ،سٹی ، گلشن راوی ، لکشمی چوک ، شاہی قلعہ ،گلبرگ، تاج پورہ ،مغل پورہ 02، اپر مال ، فرخ آباد،سمن آباد01 (،نارووال 11،گجرات 10، گوجرانوالہ 09،مری 08، لیہ07، رحیم یار خان، کوٹ ادو 06،

خانیوال ،منگلہ 05، خان پور 03، قصور02 ، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 32، کاکول 02،سیدو شریف 01، بلوچستان: بارکھان 20،ژوب 05، سبی 03، گلگت بلتستان: بابو سر10، استور 09 ، بگروٹ 04، ہنزہ اورگلگت میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:تربت 44، دادو، شہید بینظیر آباد43، دالبندین اور خیر پور میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔