آئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

265

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب ، ضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ہفتہ کے روز کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ جمعرات کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔آئیسکو کے مطابق 4 جنوری (ہفتہ) کی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اسلام آباد سرکل،سی ڈی اے فلیٹس،شکر پڑیاں،پاک چائنا،آئی ایس آئی،اقبال ٹائون،سروس روڈ ایسٹ،علی پور، F-10/4،سی ڈبلیو او،H-8،شفاء ہسپتال،پولیس لائن،میرا جعفر،کلنجر،شاہ پور،سنی بینک،سیسل،دھیلہ،اپر ٹوپہ،شاہدرہ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،

واسا،نیشنل مارکیٹ،شہید محمد دین،کھنہ۔II،فاروق اعظم،سیکٹر۔4،ظفرالحق،ڈھوک کھبہ،صرافہ بازار،جناح روڈ، فوارہ چوک،ڈی ایچ کیو ہسپتال،انڈسٹریل،ڈھوک منگٹال،عالم آباد،ڈھوک حسو،پیر ودھائی،قائد آباد،مسلم آباد،باغ سرداراں،احسن آباد،گلزار شہید،سوشل سکیورٹی ہسپتال،عزیز آباد،ریلوے کالونی،ریڈیو پاک۔I،جھنگی،نون،رتہ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل، بینک روڈ۔II،سٹی سینٹر،پاکستان ریلوے،ٹیپو روڈ،بوستان خان روڈ،ریور گارڈن۔I،موہرہ نگیال،ایم ایس ایف،مورگاہ،لالکڑتی،ڈیفنس روڈ،رنیال،شاہ جیون،جھاورہ،چکری،RCCI-I,II,III,IV&V،سہالہ کالج،لہتراڑ۔II،خوجہ، غزن خان،ساگری،مندرہ،ایل ٹی سی،حامد جھنگی،مندرہ۔II،پنڈ جاتلہ،بحر کلیال،سید کسران،محوطہ فیڈرز، اٹک سرکل،ہرو،مشتاق حسین،بوہی گھر،وحدت کالونی،کوہسار کالونی،پسوال،D-17،آئی بلاک،این بلاک،لالہ زار، کرنل شیر خان،احمد نگر،پتھر گڑھ،حسین آباد،شاہ دیر

گوندل،مسکین آباد،غورغشتی،امین آباد،دلاور آباد،کچہری،سونی،غریب وال،کسران،مورت،پنڈسلطانی،محفوظ شہید، کھوڑ،گل محمد،دھکنیر،انجرہ فیڈرز، جہلم سرکل، F-5جدہ،نیو کینٹ جہلم،سیلہ، نوگران، چھپران،بولانی،کریالہ،محلہ شہیداں،سرائے عالمگیر،ملٹری کالج،فتح پور،F-6مشین محلہ،پکھوال،ایم ریاض شہید،کپٹن نثار شہید،پیڈیال،نیو سنگھوئی،ممتاز شہید، دینہ۔4سٹی، کرولی،سکیم۔I،سوہاوہ کچہری،نئی خانقاہ،مل اعوان،شاہ سفیر،کرسال،اسلام پورہ،قاضیاں فیڈرز، چکوال سرکل،تھرپال،آرا بازار،جمال وال،میانی،مین بازار،آدی،ڈھڈیال سٹی،سہیگلہ آباد،پننوال،سرکال،ڈنڈوت،ڈفر،دلوال،طوبا،پی ڈی خان،عبداللہ پور،بلکسر،پیپلی،لاوہ،جی پی او چوک،ملکوال،ڈھوک پٹھان، کوٹ سارنگ،تھائی،بھڈیال،پتوالی فیڈرز،جی ایس او سرکل

صبح 9 بجے سے دن 11 بجے تک ریلوے روڈ،D-12مرکز، D-12/4&3، MPCHS،NPF،کلنجر فیڈرز، صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ،جاتلہ۔2،چیچان،سٹی۔4&5 فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے، وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے ۔