آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی سے متعلق پروگرام کی منظوری دے دی ، احسن اقبال

100
سینڑل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 115.80 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی سے متعلق پروگرام کی منظوری دے دی۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی دغا بازی کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان پروگرام منظور کرلیا۔