13.8 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ، افغانستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ، افغانستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز حشمت اللہ شہیدی نے انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرانی کے آٹھویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ 2 بجے قذافی کرکٹ سٹیڈیم ، لاہور میں شروع ہو گا۔ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ کا کہنا تھا کہ دوسری اننگزمیں پچ سلو ہوجاتی ہے جس سے ہمارےسپنرز کو مددملےگی۔

دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، اچھا کھیل کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ۔انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہتا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ،برائیڈن کارس کی جگہ جیمی اورٹن کو شامل کیا گیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی ٹیم کپتان حشمت اللہ شہیدی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمن اللہ گرباز (وکٹ کیپر )، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

- Advertisement -

انگلینڈ ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فلپ سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی سمتھ (وکٹ کیپر )، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگ سٹون، جوفرا آرچر، جیمی اوورٹن، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو افغانستان کی جانب سے رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے بائولنگ اٹیک کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566496

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں