آئی سی سی کا ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان، تمام میچز خواتین سپروائز کریں گی

140

دبئی۔27جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے 13 میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تمام خواتین شامل ہیں۔تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام خواتین میچ آفیشلز ٹورنامنٹ سپروائز کریں گی۔آئی سی سی کے مطابق 13 رکنی پینل میں 3 ریفریز اور 10 امپائرز شامل ہیں۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ میچ ریفریز کا تعلق بھارت، جنوبی افریقا اور سری لنکا سے ہے، جن میں میچ ریفری: جی ایس لکشمی (بھارت)، شینڈرے فرٹز (جنوبی افریقہ)اور مشیل پریرا کا تعلق سری لنکا سے ہے۔ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 10خواتین امپائرز کا تعلق انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور بھارت سے ہےجن میں آن فیلڈ اور ٹی وی امپائرز میں بھارت سے ورندا راٹھی اور این جانانی ، انگلینڈ سے سو ریڈفرن ،

آسٹریلیا سے ایلوس شیریڈن اور کلیئر پولوساک ، ویسٹ انڈیز سے جیکولین ولیمز ،نیوزی لینڈ سے کم کاٹن ، جنوبی افریقا سے لارین ایجن بیگ ، انگلینڈ سےاینا ہیرس ، سری لنکا سے نیمالی پریرا شامل ہیں۔واضح رہے کہ ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 10 فروری سے جنوبی افریقا میں شروع ہوگا۔