آئی ٹی ایف پاکستان جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ لیگ ون میں روس،ازبکستان اور ترکیہ کے کھلاڑیوں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

67

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):آئی ٹی ایف پاکستان جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ لیگ ون میں روس،ازبکستان اور ترکیہ کے کھلاڑیوں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔بدھ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے بوائز سنگلز کوارٹر فائنلز مقابلوں میں روس کے عامر اسلکوزہائیف نے تھائی لینڈ کےتیتاوت تواچفونسری کو 6-1,6-1سے ہرا دیا۔

ازبکستان کےعمران خطبائیف نے سری لنکازید ظہار کو 6-1,6-3 جبکہ ترکیہ کے بگرا اوزکوک نے امریکہ کے آراو سمراٹ ہاڈا کو 6-3اور6-4 سے ہراکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔گرلز سنگلز کوارٹر فائنلز مقابلوں میں ترکیہ کی ڈیفنے یوکسل نے امریکہ کی پولینا کائبیکوو کوا 6-1,6-1جبکہ ترکیہ کی ڈیرن اوزل نے بھارت کی یلن منڈاگلہ پرنسی کو 7-6(5)6-4سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

بوائز ڈبلز کے پہلے راونڈ کے مقابلوں میں ترکیہ کےابراہیم فرقان ڈینیز اور ازبکستان کےعمران خیت بائیف نے ترکیہ کے مکیوانک بیدیر اور ماسکو کےیتھیو گوہ کو 6-2,7-6(2سے شکست دی۔پاکستان کے زریاب خان اور قزاخستان کے عزت سرسیمبایو نے پاکستان کےمحمد سالار اور اسد زمان کو6-2اور6-4 سے مات دی۔ جاپان کےکوؤ فوجیکاوا اور نیپال کےاکی زیبن راوت نے پاکستان کے بلال عاصم اور عبدالحنان کو 6-2,6-4سے مات دی ۔ترکیہ کےمریخ ارگن اوربگرا اوزکوک نے تھائی لینڈ کےتیتاوت تواچفونگسری اورپین چاروسورن کو6۔ 6-2,6-2 سے مات دی ۔

سری لنکا کےزید ظہار اور امریکہ کے امیر اسلکوزہیف نے پاکستان کے سمیع زیب خان اور مہاتیر محمد کو6-4اور6-1 سے مات دی۔نیپال کےآرین گری اور امریکہ کے آراو سمراٹ ہاڈا نے امریکہ کےمعاز ملک اور تھائی لینڈ کے کامونپانیاکورن کو6-3اور6-2 سے ہرا دیا۔

پاکستان کے محمد حذیفہ خان اور طلحہ خان نے تھائی لینڈ کےتھانتھیپ پوٹی اورپڈت پھپتسریکول کو7-6اور6-4سے شکست دی جبکہ پاکستان کے حامداسرار اور احمد نیل قریشی نے پاکستان کےعامر مزاری اور جاپان کےہیوگو سوادا کو 6-1,6-4سے ہراکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔گرلز ڈبلز کے پہلے راونڈ کے مقابلوں میں روس کی پولینا کیبیکووا اور ترکیہ کی ڈیرن اوزیل نے پاکستان کی فاطمہ علی راجہ اور زینب علی راجہ کو ہرا کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔