آئی ٹی ایف پاکستان سید دلاور عباس ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ ٹو میں بوائز سنگلز کوالیفائنگ مقابلے

128

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):آئی ٹی ایف پاکستان سید دلاور عباس ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ ٹو میں بوائز سنگلز کوالیفائنگ مقابلوں میں متعدد کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کی ۔ اتوار کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں بوائز سنگلز کوالیفائنگ فائنل رائونڈ کے مقابلوں میں چین کے بوڈا زینگ نے ہم وطن کھلاڑی محمد علی کو 3-6اور 5-7سے شکست دی ۔ دوسرے میچ میں پاکستان کے مہاتیر محمد خان نے ہم وطن کھلاڑی حمزہ رحمت کو 2-6اور 1-6سے شکست دی ۔

تیسرے میچ میں روس کے میکسم اولار نے ہم وطن کھلاڑی الیگزینڈر کلیچنکوف کو 4-6اور 4-6سے مات دی جبکہ آخری میچ میں روس کے الیا موسولکن نے ترکی کے کیوانک بیدیر کو 1-6اور 2-6سے ہرا دیا ۔ بوائز اور گرلز کے باقی مقابلے پیر کو کھیلے جائیں گے ۔