آخری شخص کو بچانے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا ، ترک صدر

101
ترک صدر رجب طیب اردگان

انقرہ ۔16فروری (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک سالہ منصوبے کے تحت زلزلے سے متاثرہ علاقے کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آخری شخص کو بچانے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تر صدر نے کہا کہ ترکیہ سمیت تمام زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں مل کر کام کریں گے اور آخری شخص کو بچانے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ 30 ہزار مکانات کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔