آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کھاریاں میں وار گیم سیشن میں شرکت، فیلڈ مظاہرے کا مشاہدہ کیا

70
ispr
ispr

راولپنڈی۔ 12مئی (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں میں وار گیم سیشن میں شرکت کی اور فیلڈ مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مظاہرے کا مقصد مشقوں / طریقہ کار اور نئی حاصل کردہ ٹیکنالوجیز سے متعلق مہارت میں اضافہ کی توثیق کرنا تھا۔ آرمی چیف نے حصہ لینے والے فوجیوں کے مجموعی تربیتی جذبے اور مہارت کو سراہا۔

وار گیم سیشن میں آرمی چیف نے سینٹرل کمانڈ کی سٹرائیک فارمیشنز کی منصوبہ بندی کے عمل اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دنیا بھر میں جاری تنازعات سے متعلقہ اسباق سیکھنے پر زور دیا اور ابھرتے ہوئے خطرات کے خلاف فارمیشنز کی مجموعی آپریشنل تیاری کی تعریف کی۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے استقبال کیا۔