کینبرا۔24دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 5ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 26 سے30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گرائونڈپر کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی بارڈر؍گواسکر ٹرافی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
بھارت کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو 295 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری قائم کی ، تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلوی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دی اور پانچ میچوں کی سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی
،دونوں ٹیموں کے درمیان برسبین میں کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ بھارت کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ بین الاقوامی ٹیسٹ میچوں کی بارڈر ۔ گواسکر ٹرافی سیریز کھیلے گی جس کے تین میچز کھیلے جا چکے ہیں ۔
دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھارتی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز روہت شرما کررہے ہیں ، وہ پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے بیٹے کی پیدائش کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں تھے ۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں ان کی غیر موجودگی میں مایہ ناز فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ نے ٹیم کو لیڈ کیا ۔26 دسمبر سے شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔
آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان یہ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گرائونڈپر کھیلا جائے گا۔ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2025 سڈنی کرکٹ گرائونڈمیں کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=539166