آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

134
آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز ، 182 رنز سے ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،ڈیوڈ وارنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے

برسبین۔16دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل (ہفتہ سے) 21 دسمبر تک گابا، برسبین میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا الیون اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا گیا چار روزہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

ڈین ایلگر پروٹیز ٹیم کو لیڈ کریں گے۔میزبان کینگروز ٹیم کو مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک ایم سی جی ،میلبورن میں کھیلا جائے گا جبکہ تین میچون کی سیریز تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 سے 8 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا دوسرا ون ڈے 14 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔