27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآسٹریلیا مارولز آف سعودی آرکسٹرا کنسرٹ کی میزبانی کرے گا

آسٹریلیا مارولز آف سعودی آرکسٹرا کنسرٹ کی میزبانی کرے گا

- Advertisement -

کینبرا ۔28اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کا میوزک کمیشن 12 مئی کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور اوپیرا ہاؤس میں ’مارولز آف سعودی آرکسٹرا‘ کنسرٹ کی میزبانی کرے گا۔یہ ایونٹ سعودی وزیرِ ثقافت اور میوزک کمیشن کے چیئرمین شہزداہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں منعقد ہو گا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ کنسرٹ سعودی نیشنل آرکسٹرا اور کوائر (موسیقاروں کا طائفہ) کے عالمی دورے کا ساتواں پڑاؤ ہے۔

اس ایونٹ میں سعودی عرب کی موسیقی کے شاندار ورثے اور فنی تنوع کو یکجا کر کے پیش کیا جائے گا۔آسٹریلیا کا میٹروپولیٹن آرکسٹرا اس تقریب میں شامل ہوگا جس میں آسٹریلوی دھنیں بھی پیش کی جائیں گی۔ ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کی موسیقی پر مبنی روایات کے مختلف عناصر کی باہمی آمیزش سے ایک خصوصی فنی پیشکش بھی کنسرٹ کا حصہ ہوگی۔

- Advertisement -

’تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس کمیشن‘ بھی اس پرورگرام میں متعدد پرفارمنس پیش کرے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588627

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں