22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںاٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کی سیمینار اور میڈیا سے گفتگو

اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کی سیمینار اور میڈیا سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ عالمی عدالت میں کسی کی جیت یا ہار نہیں ہوئی،کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں،انشا ءاللہ فتح حق اور سچ کی ہو گی،بھارت نے تاحال اپنا تحریری موقف دائر نہیں کیا،ایڈہاک جج کی تعیناتی کیلئے مختلف لوگوں کے انٹرویوز ہو رہے ہیں۔آئندہ سماعت پر خود بھی ہیگ جاﺅں گا۔بدھ کو یہاںآسٹریلین ہائی کمیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں فوجداری نظام انصاف میں اصلاحات سے متعلق سیمینار اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی مسائل حل کرنے کیلئے نہیں بلکہ مخالفین کو پھنسانے کیلئے کی جاتی ہے جبکہ اصلاحات کیلئے ججز ، وکلاءاور اساتذہ کی تربیت اور نئے آئیڈیاز کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے کہا کہ عالمی عدالت میں کسی کی جیت یا ہار نہیں ہوئی۔کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارا موقف اور کام بالکل درست ہے اور انشا ءاللہ فتح حق اور سچ کی ہو گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں