اٹالین اوپن، آریانا سبالنکا نے جیلینا اوسٹاپنکو کو شکست دے کر ویمنزسنگلزسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اٹالین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ،کیرولین ڈولہائیڈاور میری کراؤزیک ٹاپ فور میں داخل

روم۔15مئی (اے پی پی):بیلاروس کی ٹینس سٹاراور ورلڈ نمبر دو آریانا سبالنکا 9 سیڈڈ جیلینا اوسٹاپنکو کو شکست دے کر اٹالین اوپن ویمنز سنگلزکے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

آریانا سبالنکا کو اپنی حریف لیٹوین سٹار اوٹاپنکو کو شکست دینے میں ایک گھنٹہ اور 13 منٹ لگے۔ دو مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن سبالنکا کا سیمی فائنل میں مقابلہ ہم وطن وکٹوریہ ازارینکا یا امریکی سٹار ڈینیلے کولنز کے ساتھ روم میں ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سواٹیک کا مقابلہ ورلڈ نمبر تھری کوکو گف کے ساتھ ہونا ہے۔

فائنل میں سبالینکا کا مقابلہ عالمی نمبر ایک ایگا سواٹیک سے متوقع ہے، اس سے قبل دونوں کھلاڑی میڈرڈ اوپن کے فائنل میں بھی آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں پولش ٹاپ سیڈ نے ڈرامائی انداز میں کامیابی حاصل کی تھی۔