اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 56.3 فیصدکا نمایاں اضافہ ریکارڈ

71
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 56.3 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لےکردسمبر2021 تک کی مدت میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 447.3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 56.3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 286.2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

دسمبر2021 میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 74.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو دسمبر 2020 کے مقابلہ میں 33.21 فیصدزیادہ ہے، دسمبر2020 میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 56 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے سہولیات، اقدامات اورترغیبات کے نتیجہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورجاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.3 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔