اٹلی کو کی جانے والی قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران ایک ارب ڈالر اضافہ

64
اٹلی کو کی جانے والی قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران ایک ارب ڈالر اضافہ

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):اٹلی کو کی جانے والی قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران ایک ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ٹلی کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 1002 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

اس طرح ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ برآمدات کی مالیت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس دوران پاکستان کی اٹلی کے ساتھ تجارت کا 84 فیصد حجم پاکستان کے حق میں رہا ہے اور ٹریڈ سرپلس 500 ملین تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ صرف تین سال قبل پاک اٹلی باہمی تجارت میں پاکستان کو 184 ملین ڈالر تجارتی خسارہ کا سامنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں اٹلی کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 46 فیصد کی نماں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔