Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومقومی خبریںاٹلی یورپی یونین میں پاکستان کا بڑا تجارتی پارٹنر ہے ،وزیراعظم کے...

اٹلی یورپی یونین میں پاکستان کا بڑا تجارتی پارٹنر ہے ،وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کا اٹلی کے یوم جمہوریہ کی تقریب سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اٹلی پاکستان کا ایک قابل بھروسہ دوست اور شراکت دار ہے، اٹلی یورپی یونین میں پاکستان کا بڑا تجارتی پارٹنر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اٹلی کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی کے یوم جمہوریہ پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی نمائندگی میرے لئے ایک اعزاز ہے ، اٹلی کے 76 ویں یوم جمہوریہ پر اٹلی کے عوام کو پاکستان کی طرف سے خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک قابل بھروسہ دوست اور شراکت دار ہے، پاکستان اور اٹلی کے بیشتر علاقائی اور عالمی امور پر ایک رائے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی یورپی یونین میں پاکستان کا ایک بڑا تجارتی شراکت ہے ۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں