اٹک۔ 31 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس کی جانب سے ضلع اٹک میں انسداد منشیات مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔اس سلسلہ میں ایک خصوصی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس افسران کے علاوہ،علماء، اساتذہ ،طلباء، وکلاء،میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔
واک کا مقصد عوام الناس میں منشیات کی روک تھام کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ یہ وہ زہر ہے جو ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے اسی سلسلے میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات کے متعلق خصوصی سیمینار بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اٹک پولیس منشیات سمگل کرکے نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384724