15.5 C
Islamabad
منگل, مارچ 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںاٹک، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ بہبودآبادی کے زیر...

اٹک، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ بہبودآبادی کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

- Advertisement -

اٹک۔ 10 مارچ (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت یر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ بہبودآبادی اٹک نے ضلعی آفیسربہبودآبادی ظفراقبال رحمانی اورڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسراٹک ڈاکٹرانیقہ ملک کی نگرانی میں ضلعی دفتربہبودآبادی اٹک میں سیمینار منعقد ہوا۔اس موقع پر محکمانہ سٹاف اور ایف ایچ سیز کی ڈاکٹر سامعہ حفیظ، ڈاکٹرفاطمہ محمود، ڈاکٹر شازیہ حنیف اور سائیکالوجسٹ صنم خالد اور عارفہ نواز بھی موجود تھیں۔

سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانی حیات کی گاڑی کا لازمی پہیہ عورت ہے جوماں ،بیٹی، بیوی ،بہن کے روپ میں ہے یہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں خواتین نے ملکی ترقی اور معیشت کےلئے مثبت و کلیدی کردار ادا کیا ہے کوئی بھی معاشرہ خواتین کو تحفظ دیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

- Advertisement -

مقررین نے کہاکہ کہاکہ ملکی تعمیر و ترقی اور معیشت میں خواتین کا مثبت اور کلیدی کردار ہے حکو مت ملکی ترقی میں شانہ بشانہ چلنے کے لئے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے کیو نکہ اسلا می معاشرے میں اسے برابری کا حاصل مقام دلانا ہما ری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔تقریب میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خاکے بھی پیش کیے گئے۔

علاوہ ازیں اٹک مقامی مارکی میں بھی خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار منعقد ہواجس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسراٹک ڈاکٹرانیقہ ملک نےاپنےخاتون عملےکےہمراہ شرکت کی۔ڈاکٹرانیقہ ملک اورمختلف شعبہءزندگی سےتعلق رکھنےوالی خواتین نے عالمی دن کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570823

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں