13.8 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںاٹک، ضلعی انتظامیہ ستھرا پنجاب مہم کی کامیابی کے لیےہر ممکن اقدامات...

اٹک، ضلعی انتظامیہ ستھرا پنجاب مہم کی کامیابی کے لیےہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

اٹک۔ 25 فروری (اے پی پی):ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ستھرا پنجاب مہم کی کامیابی کے لیےہر ممکن اقدامات کر رہی ہےاس سلسلے میں موصول ہونے والی شکایات کا بھی موثر ازالہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان،میونسپل آفیسر رضا الہی، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔اجلاس میں ستھرا پنجاب مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک واے ڈی سی جی اٹک انیل سعید نے آرڈبلیو ایم سی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ جی ٹی روڈاورشکردرہ کی صفائی کی طرف خصوصی توجہ دیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ انہوں نےاورضلع بھر کی تمام یونین کونسلز کی سطح پر صفائی کے لیے خصوصی ٹیمیں بنانے کے بھی ہدایت کی۔انیل سعید نے بیلداروں کو بھی شامل کرنےکی ہدایت کی۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک نے اس موقع پر کہا کہ ستھرا پنجاب کے سلسلے میں جہاں بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں، ان کا موثر ازالہ کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں دیگر انتظامیہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566042

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں