26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںاٹک، پولیس نے باپ کے مقدمہ قتل کی پیروی کرنے پر بیٹے...

اٹک، پولیس نے باپ کے مقدمہ قتل کی پیروی کرنے پر بیٹے کو جان سے مارنے والےدو سگے بھائی گرفتار کر لئے

- Advertisement -

اٹک۔ 21 اپریل (اے پی پی):اٹک پولیس نے باپ کے مقدمہ قتل کی پیروی کرنے پر بیٹے کو جان سے مارنے والے دو سگے بھائی گرفتار کر لئے۔ مسماۃ خ بیوہ محمد اسلم سکنہ کوٹ فتح خان نے تھانہ فتح جنگ پولیس کو درخواست دی کہ میرا بیٹا قاسم زمینداری کرتا ہے ۔ مورخہ 27 مارچ 2025 کو میں اور میرا بیٹا گھر کے قریب کھیت میں مال مویشی چرا رہے تھے ،عبدالرحمن اور اسکا بھائی عبداللہ پسٹل لے کر آگئے میرے بیٹے کو للکارا کہ اپنے والد کے قتل کے مقدمہ کی پیروی چھوڑ دو جس پر میرے بیٹے نے انکار کیا تو دونوں بھائیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر میرا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

جس کی وجہ عناد یہ ہے کہ عبدالرحمٰن اور اسکے والد احمد خان نے کچھ عرصہ قبل میرے خاوند کو قتل کیا تھا جس کے جرم میں احمد خان کو عمر قید ہو چکی ہےجسکی اپیل ہائی کورٹ میں چل رہی ہے اسی رنجش میں مذکوران اور انکے بہنوئی عامر قبل ازیں بھی دھمکیاں دے چکے تھے۔ تھانہ فتح جنگ پولیس نے قتل کی لرزدہ خیز واردات پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے شہری کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان عبدالرحمٰن اور عبداللہ پسران احمد خان سکنائے بحال تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کر لیا جن کا ریمانڈ جسمانی لیکر آلہ قتل کی برآمد گی کا تحرک جاری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585175

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں