15.5 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومضلعی خبریںاٹک ،سانحہ جعفر ایسکپریس کے شہید لانس نائیک عثمان کی نمازجنازہ میں...

اٹک ،سانحہ جعفر ایسکپریس کے شہید لانس نائیک عثمان کی نمازجنازہ میں گورنر پنجاب کی شرکت، فتح جنگ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

- Advertisement -

اٹک۔ 14 مارچ (اے پی پی):سانحہ جعفر ایسکپریس کے شہید لانس نائیک عثمان کی نمازجنازہ ان کے آبائی شہر اعوان پور فتح جنگ میں ادا کی گئی۔ شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ نمازجنازہ میں گورنر پنجاب، عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے شہید کے لواحقین کو گلے لگایا اور دلاسہ دیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا تھا کہ پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمارے بچوں کو یتیم ہو نے سے بچا رہے ہیں۔ پا ک فوج کو جعفر ایکسپریس ٹرین جیسے دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنانے پر خراج تحسین اور سلام پیش کر تا ہوں ۔

- Advertisement -

ایسے واقعات کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہیں۔گورنر نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے گورنر ہائوس میں انہی کے لئے بیٹھا ہو۔ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسزکے شہداء کے اہل خانہ کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ دہشتگردی کے خلا ف تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی خاطر متحد ہونے کی ضرورت ہیں۔گورنر نے کہا کہ انڈیا اور افغانستان جیسے ملکوں میں دہشتگردی جیسے منصوبے بنائے جاتے ہیں جس کی شدید مذمت کرتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں اورپوری پاکستانی قوم دہشتگردی کی اس جنگ میں پاک فوج کی شا نہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572624

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں