اٹک۔ 12 ستمبر (اے پی پی):اٹک پولیس کی منشیات فروشوں و اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری،9 ملزمان گرفتار کرکے چرس ،ہیروئن اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس انسداد جرائم پر سختی سے عمل پیرا ہے اس سلسلہ میں تھانہ اٹک سٹی پولیس کے ایس آئی جان محمد نے دوران چیکنگ محمد ناصر سلطان ولد سلطان محمد تنویر ساکن اٹک سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
دوسری جانب تھانہ صدر اٹک پولیس نے شرجیل شاہد ولد شاہد زیب سکنہ ماڑی کنجور سے رائفل 12 بور معہ ایمونیشن بر آمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا اسی طرح تھانہ فتح جنگ پولیس نے آصف اقبال ولد سردار گودڑ خان ساکن دھڑی رائے دتہ سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن آمد کر لیا تھانہ نیو ائیر پورٹ نے محمد صادق ولد بوستان ساکن مانسہرہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بر آمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔
ایک اور کاروائی میں تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس نے سید فضل عباس حسین شاہ ولد سدہ مظلوم حسین شاہ فتح جنگ سے 10 لیٹر شراب بر آمد کر لی تھانہ انجراء پولیس نے تین کاروائیوں میں آصف محمود ولد موسم خان ساکن جنڈ 1100گرام چرس ،محمد یونس ولد نذیر خان سکنہ جنڈ سے 540 گرام چرس اور محمد نثار عرف راجہ ولد رئیس خان سکنہ جنڈ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے محمد رمضان ولد حاجی گل سکنہ اخلاص سے 150 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389688