- Advertisement -
اٹک۔ 06 مارچ (اے پی پی):اٹک پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں 80 پتنگیں اور 20 خطرناک ڈوریں برآمد کر لی گئیں۔
تھانہ صدر اٹک پولیس کی ٹیم شکردرہ موڑ گشت کناں تھی کہ بذریعہ سورس اطلاع موصول ہوئی کہ مسمی رفاقت نے شکردرہ میں کریانہ کی دکان میں پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے کی غرض سے رکھی ہوئی ہیں جس پر پولیس ٹیم نے فوری ریڈ کر کے دکان پر موجود شخص کو قابو کیا جس نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ محمد رفاقت ولد محمد اکرم سکنہ شکردرہ تحصیل و ضلع اٹک بتلایا جس کی دکان کی حسب ضابطہ تلاشی لینے پر 80 عدد پتنگیں اور 20 ڈوریں برآمد ہوئیں جس پر تھانہ صدر اٹک پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569481
- Advertisement -