23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاپریل کی 25 تاریخ کو زہرہ، زحل اور چاند مثلث کی ترتیب...

اپریل کی 25 تاریخ کو زہرہ، زحل اور چاند مثلث کی ترتیب میں آسمان پر نظر آئیں گے

- Advertisement -

واشنگٹن ۔21اپریل (اے پی پی):رواں ماہ کی 25 تاریخ کی صبح سویرے زہرہ، زحل اور چاند طلوع آفتاب سے پہلے مثلث کی ترتیب میں نظر آئیں گے ۔ ناسا سے جاری بیان کے مطابق 25 اپریل کو زہرہ، زحل اور ہلال چاند افق کے قریب ایک آسمانی مسکراہٹ بنائیں گے ،اس نادر آسمانی نظارے کوٹرپل کنکشن کہا جاتا ہے۔

ناسا کے مطابق، یہ جمعہ 25 اپریل کی صبح کے اوائل میں وقوع پذیر ہوگا۔ صبح 5:30 بجے کے قریب، تینوں اجسام فلکی مشرقی افق کے قریب ایک مثلث بنائیں گے۔ شکل ایک مسکراتے چہرے کی طرح نظر آسکتی ہے۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد سورج طلوع ہونے پر نظارہ ختم ہو جائے گا ۔زہرہ تینوں میں سب سے اونچا اور زحل قدرے نیچے نظر آئے گا۔ ہلال کا چاند شمال کی طرف دونوں کے نیچے بیٹھے گا

- Advertisement -

یہ سیدھ ایک ایسا نمونہ بنائے گی جسے کچھ لوگ آسمان میں ایک چہرے کے طور پر پہچان سکتے ہیں۔ناسا کے نظام شمسی کی ماہر برینڈا کلبرٹسن نے کہا کہ زہرہ، زحل اورہلالی چاند کی نایاب ترتیب آسمان میں مسکراتے ہوئے چہرے کی طرح ایک منفرد بصری نظارہ پیدا کر سکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584968

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں